کامرہ کینٹ T-20کرکٹ ٹورنامنٹ2016ء ، یوتھ کلب اٹک نے رئے ون کلب کامرہ کینٹ کو 71رنز سے شکست دیدی

پیر 15 فروری 2016 13:41

کامرہ کینٹ T-20کرکٹ ٹورنامنٹ2016ء ، یوتھ کلب اٹک نے رئے ون کلب کامرہ کینٹ ..

خورد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) کامرہ کینٹ میں منعقد ہونے والے T-20کرکٹ ٹورنامنٹ2016ء کے ایک اہم میچ میں یوتھ کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم نے رئے ون کرکٹ کلب کامرہ کینٹ کی ٹیم کو 71رنز سے شکست د ے دی ، تفصیلات کے مطابق یوتھ کرکٹ کلب اٹک کے کپتان آصف رضا عرف سچن نے ٹاس جیت کر پہلے خودبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اووز میں 181رنز بنائے، جس میں کپتان آصف رضا عرف سچن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 42جبکہ جنید نے33اور معظم نے35رنز بنائے ، رئے ون کرکٹ کلب کامرہ کینٹ کی جانب سے اسد اور مبشر صدیق نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے3,3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں رئے ون کرکٹ کلب کامرہ کینٹ کی ٹیم مقررہ اووز میں صرف 110رنز بنا سکی،یوتھ کرکٹ کلب اٹک کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاسر علی نے3جبکہ معظم اور طالب حسین نے2,2وکٹیں حاصل کیں ،اس طرح کامرہ کینٹ میں منعقد ہونے والے T-20کرکٹ ٹورنامنٹ2016ء کے اہم T-20میچ یوتھ کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم نے71رنز سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ، میچ کے اختتام پرڈسٹرکٹ کلر ک ایسوسی ایشن (ایپکا) ضلع اٹک کے سابق صدر شیخ غیاث احمد صدیقی اور سابق جنرل سیکرٹری راجہ زاہد حسین نے یوتھ کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم کے کپتان کو اس اہم کا میابی پر مبارک باد دیتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ یوتھ کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم آئندہ آنے والے میچز میں بھی اسی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی-

متعلقہ عنوان :