وزیراعظم نواز شریف کی بوسنیا کے سفیر نیدم میورک سے ملاقات میں گفتگو

پیر 15 فروری 2016 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے‘ دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کی ضرورت ہے‘ پاکستان اور بوسنیا کے تعلقات کو معاشی سطح پر استوار کرنا ہوگا۔ پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان میں بوسنیا کے سفیر نیدم میورک نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے بوسنیا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجارت اور معیشت کے شعبوں میں باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور بوسنیا کی عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے دونوں ممالک کے تعلقات کو معاشی سطح پر استوار کرنا ہوگا۔ ملاقات میں نیدم میورک نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی سے دونوں ممالک قریب آئینگے بوسنیا پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :