وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں ضرب عضب اور خیبر ٹو کامیابی سے جاری

وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری ، 8 شدت پسند مارے گئے

پیر 15 فروری 2016 13:50

وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں ضرب عضب اور خیبر ٹو کامیابی سے جاری

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشنز ضرب عضب اور خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہیں‘ خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب کا دوسرا مرحلہ خیبر 2 کامیابی سے جاری ہے اور پاک فوج کو اہم کامیابیاں مل رہی ہیں۔

پیر کو ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسی سال آپریشن ضرب عضب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :