حکومت نے نیپرا کے متعین کردہ 10 ٹیرف بلاک کر دیئے

ٹیرف مارکیٹ پریکٹس اور مروجہ قیمتوں سے زائد تھے،حکومتی عہدیدار

پیر 15 فروری 2016 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) حکومت نے نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) کی جانب سے جاری کردہ کم از کم 10 ٹیرف بلاک کر دیئے ہیں جو مارکیٹ پریکٹس اور مروجہ قیمتوں سے زائد تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا ہے کہ نیپرا کی جانب سے متعین شدہ اپ فرنٹ ٹیرف زیادہ ہیں لہذا ہم نے سولر اور ونڈ پاور پلانٹس کے نفاذ کو روک دیا ہے اور تھرمل پلانٹس پر مسابقتی بڈنگ شروع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ سولر اور ونڈ پاور پلانٹس کو 14.5 اور 13.5 فیصد سے ٹیرف کی اجازت دینا مشکل تھا یہ عموماً چھوٹے پلانٹس ہیں اور بیس سپلائی کیٹگری میں نہیں آتے اس لئے ہمیں کچھ تاخیر برداشت کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے مہنگے پروجیکٹ کو روکنے پر آمادگی ظاہر کی ہے کیونکہ ایسے مہنگے پروجیکٹس کی اجازت غیر دانشمندانہ بات ہو گی ۔ دریں اثناء پانی و بجلی کے سیکرٹری یونس داگہ نے کہا ہے کہ ان کی وزارت نے نیپرا کے کئی ٹیرف کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا ۔ ایک دوسرے حکومتی عہدیدار نے کہا کہ حکومت ریگولیٹر کو اپنی غلطی درست کرنے کو کہے گی نیپرا کے ترجمان تبصرے کے لئے دستیاب نہیں ۔

متعلقہ عنوان :