سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر کورال انٹرچینج کا ٹھیکہ ظاہر خان اینڈ برادرز کو دیدیا

پیر 15 فروری 2016 14:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے اسلام آباد ایکسپریس وے کورال انٹرچینج کا ٹھیکہ ظاہر خان اینڈ برادرز کو دے دیا ہے۔ منصوبے پر کام کا آغاز رواں ہفتے ہوگا جس پر ایک ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد محمود نے پیر کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ سی ڈی اے نے کورال انٹر چینج کے لئے 5 کنٹریکٹرز کے نام شارٹ لسٹ کئے تھے تاہم معیار پر پورا اترنے والے کنٹریکٹر ظاہر خان اینڈ برادرز کو کورال انٹرچینج کا ٹھیکہ دیا دیا گیا جبکہ اس کے بعد مرحلہ وار کھنہ اور سوہان جبکہ جاپان روڈ اور جی ٹی روڈ کے ٹینڈر جاری کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورال انٹرچینج منصوبے پر کام رواں ہفتے شروع ہو جائے گا اور 8 ماہ میں اس کو مکمل کریں گے۔ کورال انٹرچینج پر ایک ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ واضح رہے کہ زیرو پوائنٹ سے روات تک اسلام آباد ایکسپریس وے پر مجموعی طور پر 21 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :