درگاہ حاجی عبداللہ شاہ کو ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار کی ہدایت پر ٹرانسفار مرفراہم کردیا گیا

پیر 15 فروری 2016 15:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء ) درگاہ حاجی عبداللہ شاہ کو ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار ا آغا شکیل احمد درانی کی ہدایت پر ٹرانسفار مرفراہم کردیا گیا ۔ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے ہدایت کی تھی کہ درگاہ حاجی عبداللہ شاہ و ملحقہ علاقوں کو ٹرانسفارمرز مہیا کئے جائیں ۔ یہ ٹرانسفار مر گزشتہ روز نصب کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خضدار کے رہنماء میر عبدالوہاب عمرانی مولانا لیاقت، محمد آصف عمرانی محمد اسلم عمرانی ودیگر موجود تھے ۔ جنہوں نے ٹرانسفار مر تنصیب کا افتتاح کردیا گیا اوراس موقع پر دعاء کی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر عبدالوہاب عمرانی کاکہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین آغا شکیل احمدد رنی و سردار عزیز محمد عمرانی کی عوام دوستی اور دلچسپی کا نتیجہ ہے کہ عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں اور انشاء اللہ آنے والے عرصے میں مذید عوام کے فلاح و بہبود کے لئے بہترانداز میں کام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :