آئی سی سی کی پاکستان کو بھارت نہ جانے پر کارروائی کی دھمکی

پیر 15 فروری 2016 15:52

آئی سی سی کی پاکستان کو بھارت نہ جانے پر کارروائی کی دھمکی

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15فروری- 2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کی صورت مین قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان پر واضح کردیا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھارت نہ جانے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط کیا ہے جس پر آئی سی سی نے جانبداری کا مـظاہرہ کرتے ہوئے بھارت میں پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو بے بنیاد قراردے دیا ۔