سندھ حکومت کاتھر میں گندم کی آٹھویں قسط تقسیم کرنے کا فیصلہ،غذائی قلت کے خاتمے کیلئے تھر کے خالی گوداموں میں گندم کی2000 بوریاں بجھوائی جا رہی ہیں۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 16:08

سندھ حکومت کاتھر میں گندم کی آٹھویں قسط تقسیم کرنے کا فیصلہ،غذائی قلت ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2016ء) سندھ حکومت نے گندم کی آٹھویں قسط تھر میںتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.جس کے تحت تھرمیں غذائی قلت کے خاتمے کیلئے تھر کے خالی گوداموں میں گندم کی2000 بوریاں بجھوائی جا رہی ہیں.نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے ریونیو افسران نے گندم تقسیم کرنے والے خاندانوں کا ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی شروع کردی ہے.ایسے خاندان جن کو پہلے سات بار گندم دی جاچکی ہے ان کو گندم کی آٹھویں قسط فراہم کی جائیگی.

(جاری ہے)

یاد رہے تھر میں غذائی قلت کے ساتھ ہسپتالوں میں عوام کو ادویات بھی میسرنہیں ہیں.جس کے باعث تھر میں انسانی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں.ہسپتالوں میںدوران زچگی خواتین کو ادویات بروقت دستیاب نہ ہونے کے باعث شیر خوار بچوں سمیت کئی معصوم بچوں کی مائیں بھی زندگی کی بازی ہار چکی ہیں.تھر کے لوگوں کا مسندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ تھرمیںبسنے والے عوام کی غذائی قلت دور کرنےکےلیے گندم کی فراہمی کے ساتھ ادویات کی فراہمی کیلئےبھی فوری مناسب اقدامات اٹھائے جائیں.

متعلقہ عنوان :