سپریم کورٹ،فرد جرم عائدکرنے کے فیصلے کیخلاف رحمن ملک کی اپیل منظور ،توہین عدالت کا نوٹس خارج

پیر 15 فروری 2016 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے توہین عدالت مقدمے میں فردجرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف دائراپیل منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف جار ی کردہ توہین عدالت کانوٹس خارج کردیاہے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستان اسٹیل ملزکی تحقیقاتی ٹیم تبدیل کرنے پررحمان ملک کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کیاتھا،چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نے رحمان ملک کی پیرکو اپیل کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران رحمان ملک کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ان کے خلاف فردجرم عائد کیاجاناغیر آئینی وغیر قانونی ہے اس حوالے سے عدالتی حکم پر نظرثانی کرتے ہوئے یہ حکم واپس لیاجائے اور ان کے موکل کے خلاف جاری کردہ توہین عدالت کانوٹس واپس لیاجائے جس پر عدالت نے اپیل منظورکرتے ہوئے توہین عدالت کانوٹس خارج کردیابعدازاں میڈیاسے گفتگو میں سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ افتخار چوہدری ریٹائرمنٹ کے بعدسیاست کرناچاہتے تھے مگر وہ عدالتوں میں سیاست کرتے رہے ،جوازخود نوٹس پہلے لیے جاتے تھے آج وہ ختم ہوچکے ہیں ،عمران فارو ق قتل کیس میں ہمارے دورمیں کراچی سے کسی ملزم کوگرفتار نہیں کیاگیااورنہ ہی یہ ہمارے نوٹس میں لایاگیا برطانوی حکومت نے بھی عمران فاروق قتل کیس ملزموں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :