سینٹ قائمہ کمیٹی برائے قواعد ضوابط و استحقاق اجلاس ، سند ھ رینجرز کے حکام نے جامعہ احتشامیہ پر چھاپے پر معافی طلب کر لی
پیر 15 فروری 2016 16:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے قواعد ضوابط و استحقاق کے اجلاس میں رینجرز سندھ کے حکام نے کراچی میں جامعہ احتشامیہ پر چھاپے کے حوالے سے کمیٹی کے اجلاس میں معافی طلب کر لی ہے ،کمیٹی نے ایک ماہ کے اندر واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے اور چھاپے کے موقع پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے والے رینجرز اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی اور رپورٹ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے کمیٹی کا اجلاس سینیٹرجہانزیب جمالدینی کی صدارت میں پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں کراچی میں رینجرز کی جانب سے جامعہ احتشامیہ پر چھاپے اور اساتذہ کرام کے ساتھ توہین امیز سلوک کے حوالے سے سینیٹرتنویر الحق تھانوی کی تحریک استحقاق کے حوالے سے سندھ رینجرز کے کرنل ناصر نے بتایا کہ رینجرز نے کراچی میں جامعہ احتشامیہ پر کسی قسم کا چھاپہ نہیں مارا ہے تاہم جامعہ سے ملحقہ علاقوں کی ناکہ بندی کی گئی تھی اور ہوسکتا ہے کہ کچھ رینجرز اہلکار مدرسے میں بھی داخل ہوگئے ہوں جس کیلئے ہم سینٹ کمیٹی اور مولانا تنویر الحق تھانوی سے غیر مشروط طور پر معافی طلب کرتے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ جس پر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہاکہ کوئی بھی شخص بغیر وجہ یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ مجھے بے عزت کیا گیا ہے اور نہ ہی ایسے الزامات سے کسی کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ تمام اداروں پر پارلیمنٹ کا احترام لازمی ہے جب سیکورٹی کے ادارے پارلیمنٹ کو سپریم سمجھیں گے تو اس قسم کے واقعات رونما نہیں ہونگے سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے کہاکہ سیکورٹی فورسز ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور کراچی میں ان کے اپریشن کے بعد حقیقی امن قائم ہوا ہے انہوں نے کہاکہ میرے انداز ے کے مطابق کراچی میں اپریشن 40فیصد کامیاب ہوا ہے انہوں نے رینجرز حکام پر زور دیا کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپریشن جاری رکھیں اور شریف شہریوں کو تنگ نہ کریں انہوں نے کہاکہ جس طرح کی تربیت فورسز میں افسران کی ہوتی ہے اسی طرح کی تربیت کی ضرورت جوانوں کو بھی ہے سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہاکہ صرف معافی مانگنے سے میرے ساتھ کئی گئی زیادتی کا مداوا نہیں ہوسکتا ہے چھاپے کی وجہ سے علاقے میں جس طرح میری بے عزتی ہوئی ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ تحریری طور پر معافی طلب کی جائے جس پر چیرمین کمیٹی نے رینجرز حکام کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی مکمل انکوائری کرلیں اورجو بھی اہلکار ذمہ دار ہو اس کے خلاف کاروائی کرکے اس کی رپورٹ کمیٹی میں پیش کریں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.