مجید حکومت کا دباؤ :مصطفی مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا چارج لینے سے انکار کر دیا
پیر 15 فروری 2016 16:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) مجید حکومت کا دباؤ یاعدلیہ کو متنازع بننے سے بچانے کی کوشش ، چیف الیکشن کمشنر کے لیے مقرر ہونے والے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مصطفی مغل نے مستقل چیف الیکشن کمشنر کااضافی چارج لینے سے پھر انکار کر دیا ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے مصطفی مغل کو منانے کے لیے کئی روز سے مظفرآباد میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں تاہم چیف الیکشن کمشنر مصطفی مغل اضافی عہد ہ لینے سے گریز کر رہے ہیں اور انہوں نے ن لیگ کی قیادت کو صاف انکار کر دیا ،ذرائع نے بتایا کہ مصطفی مغل نے عدلیہ کو متنازعہ بننے سے بچانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کیا، ذرائع نے مزید بتایا کہ مصطفیٰ مغل پاکستان کے عام انتخابات2013 میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان اورچیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان پر دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر بننے سے گریز کر رہے ہیں تا کہ 2016 کے عام انتخابات میں آزاد کشمیر کی عدلیہ کو متنازع نہ بنے ،ذرائع نے بتایا کہ مجید حکومت کی جانب سے نئے نامزد چیف الیکشن کمشنر پر ماضی میں دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ قبول نہ کریں، ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ آزاد کشمیر کی قیادت نے نئے مقرر چیف الیکشن کمشنر کو منانے کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں تا کہ تمام سیاسی جماعتیں مصطفی مغل پر اعتماد کا اظہار کریں اور مصطفی مغل سے رابطے کر کے عہدہ لینے پر رضامند کریں،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ24 گھنٹے اہم ہیں جس میں مصطفی مغل کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے عہدے کے بارے میں حتمی اعلان کریں گے ،واضح رہے کہ کشمیر کونسل کی ایڈوائس پرچیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ کو چیف الیکشن کمشنر کیلئے نامزد کیا گیا تھا تاہم آزاد حکومت نے مصطفی مغل کے نام پر شدید اختلاف کیا اور انہیں چیف الیکشن کمشنر لگانے پر صاف انکار کر دیا تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے حکم پر آزاد حکومت نے مصطفی مغل کو چیف الیکشن کمشنر نامزد کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.