اٹلی تین پاکستانی تارکین وطن کو ہم وطن مرد شہری سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا

پیر 15 فروری 2016 16:50

اٹلی  تین پاکستانی تارکین وطن کو ہم وطن مرد شہری سے جنسی زیادتی کے الزام ..

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) اٹلی میں تین پاکستانی تارکین وطن کو اپنے ہم وطن مرد شہری سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ اْنہوں نے ویسنزا کے قریب مہاجرین کے ایک کیمپ میں ہم وطن کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان میں 28سالہ نعمان اللہ ، 32سالہ جمیل عباس چیمہ اور 33سالہ عمران غلام رسول شامل ہیں جن پر دردناک جسمانی نقصان کا بھی الزام لگایاگیا۔ملزمان کی طرف سے جنسی درندگی کا نشانہ بننے والے شہری کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔