عوامی مینڈیٹ کے مطابق عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے، شیخ آفتاب احمد
پیر 15 فروری 2016 16:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور انچارج وزیر برائے وزیر اعظم شکایات ونگ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور عوام کی طرف سے دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق ان کی خدمت ہمارا قومی فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ ونگ میں موصول ہونے والی تمام شکایات کا بروقت اور فوری جواب متعلقہ محکموں کو بھجوا دیا جاتا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے آج اسلام آباد میں پاک ایم ڈی جی کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں پچھلے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں جائزہ لیا گیا اور نامکمل منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے جاری منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی اور اس میں مشکلات کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔وزیر مملکت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے کام میں تیزی لائی جائے ، معیار اور مقدار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کریں ۔
انہو ں نے کہا کہ عوام نے جو مینڈیٹ ہمیں خدمت کرنے کا دیا ہے ترقیاتی کام کر کے عوام کو اس مینڈیٹ کا صلہ دینا ہمارا فرض ہے ۔اجلاس میں ایم این اے کیپٹن (ر) محمد صفدر ، سکریٹری اسٹیبلشمنٹ ، سکریٹری کیبنٹ ، سوئی نادرن گیس ، او جی ڈی جی سی ایل اور واپڈا کے نمائندوں ، وزارت پارلیمانی امور اور فنانس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.