Live Updates

وفاقی دارالحکومت میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں مسلم لیگ(ن)نے میدان مار لیا ہے۔ مسلم لیگ(ن)کے پینل نے 49ووٹ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے پینل نے 26ووٹ حاصل کیے۔مسلم لیگ(ن) کے امیدوار شیخ انصرشہر اقتدار کے پہلے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔ متوالوں نےخوب بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 17:36

وفاقی دارالحکومت میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں مسلم لیگ(ن)نے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں مسلم لیگ(ن)نے میدان مار لیا ہے۔ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے پینل نے 49ووٹ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے پینل نے 26ووٹ حاصل کیے۔

(جاری ہے)

انتخابی برتری حاصل کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار شیخ انصرشہر اقتدار کے پہلے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ(ن)کے رفت،ذیشان نقوی اور ملک اعظم ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ۔انتخابی نتائج مسلم لیگ(ن)کے حق میں آنے کے بعد متوالوں نے کنونشن سنٹر میں خوب بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا۔جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی جیت کی خوشی میں مسلم لیگ(ن)کے ورکروں اور ووٹروں نے جشن منایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات