حکومت معاشرے سے غیرت کے نام پر قتل کا بدنما داغ مٹانا چاہتی ہے، اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں،خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ان کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں
وزیراعظم نواز شریف کی سکرایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے سے ملاقات میں گفتگو اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان کو نواز شریف جیسا وزیراعظم ملا، شرمین عبید کی تعلیم کے اہداف کے حصول اور غیرت کے نام پر قتل جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کے کردار کی تعریف
پیر 15 فروری 2016 18:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت معاشرے سے غیرت کے نام پر قتل کا بدنما داغ مٹانا چاہتی ہے، غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں،خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں با اختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں جبکہ سماجی کارکن اورآسکرایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے تعلیم کے اہداف کے حصول اور غیرت کے نام پر قتل جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان کو نواز شریف جیسا وزیراعظم ملا۔
پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے سماجی کارکن اورآسکرایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ غیر کے نام پر قتل جیسی روایات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، غیرت کے نام پر قتل انتہائی سنگین معاملہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حضورؐ کی حیات مبارکہ اور تعلیمات سماجی اصلاحات پر مبنی ہیں،اسلام نے تاریخ کا دھارا بدلنے کیلئے کامیاب تحریک دی،اسلام نے پہلی بار خواتین کو حقوق دیئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے سے غیرت کے نام پر قتل کا بدنما داغ مٹانا چاہتی ہے، غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کیلئے پر عزم ہیں، خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں، انہیں بااختیار بنانے میں یقین رکھتے ہیں، متحرک اور خوشحال پاکستان کیلئے خواتین کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ موجودہ قوانین میں سقم دور کرنے کیلئے متحلقہ حکام کو ہدایت کر چکے ہیں، قوانین میں تبدیلی کیلئے تمام فریقین سے مشاورت کی گئی، حکومت اور سول سوسائٹی کی مشترکہ کوششوں سے سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ آسکر ایوارڈ کیلئے دستاویزی فلم کی رونمائی وزیراعظم ہاؤس میں کی جائے گی، شرمین عبید چنائے کی فلم تقریب رونمائی22فروی کو ہو گی۔وزیراعظم نواز شریف نے شرمین عبید چنائے کی کاوٹوں کی تعریف کی اور دستاویزی فلم کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر سماجی کارکن اورآسکرایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے تعلیم کے اہداف کے حصول اور غیرت کے نام پر قتل جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان کو نواز شریف جیسا وزیراعظم ملا۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کا کردار قائدانہ ہے،اس موقع پر شرمین عبید چنائے نے تعلیم کے اہداف کے حصول میں وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کردار کی بھی تعریف کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.