پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ملک بھر میں فوڈ سیکورٹی کی ضمانت ہے،پی اے آر سی کے ملازمین اور ریٹائر ہونے والے ماہرین کی محنتوں کاہی نتیجہ ہے کہ ملک زراعت کے شعبے میں خود کفیل ہو چکا ہے،جدید ٹیکنالوجی کو کسان کے کھیت تک پہنچانے سے ہی زراعت کی ترقی ممکن ہے

پاکستان زرعی کو نسل کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم امجد کا تقریب سے خطاب

پیر 15 فروری 2016 18:10

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء ) پاکستان زرعی کو نسل (پی اے آر سی) کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم امجد نے کہاہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو کسان کے کھیت پر پہنچانے سے ہی زراعت کی ترقی ممکن ہے ۔ پی اے آر سی نے صوبوں کی مشاورت اور وزارت کے تعاون سے خود کفالت کی منزل حاصل کرنے کی طرف رواں دواں ہے، پی اے آر سی میں نئے زرعی ماہرین اور دیگر بھرتی ہونے والے ملازمین اپنی محنت و لگن سے ملک کو تعمیر و ترقی کے لحاظ سے ایک اعلی مقام دلا سکتے ہیں۔

اور یہ کونسل کے ملازمین اور ریٹائر ہونے والے سینئر ماہرین کی محنتوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک زراعت کے میدان میں خود کفیل ہو چکا ہے۔ وہ پیر کو نئے بھرتی ہونے والے اور ریٹائر ہونے والے سینئر ماہرین کے اعزاز میں ایمپلائز ایسوسی ایشن اور مزدور اتحاد گروپ کی طرف سے دیے گئے استقبالیے میں خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کونسل کے ملازمین اور زرعی ماہرین کے تعاون سے ہم اپنے مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں ہماری ترجیحات میں زرعی تحقیق،نت نئے تجربات شامل ہیں۔

اس موقع پر این اے آر سی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر غلام محمد علی نے کہا کہ ملازمین آپس کے اتحاد سے ملک کو بہت کچھ دے سکتے ہیں۔ اور ہمیں آج کے جدید دور میں جدید تقاضوں کو اپنانا ہو گا۔ اس موقع پر شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل سردار غلام مصطفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمپلائز ایسو سی ایشن اور انتظامیہ ملکر ادارے کی فلاح و بہبود اور خاص کر ملک میں فصلات کی نئی نئی اقسام اور دریافت متعارف کرا کے فوڈ سیکورٹی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ PARC در اصل اپنی کارکردگی اور ملک بھر کے زرعی ماہرین کے تعاون سے نئے چیلنج سے نمبردآزما ہونے کے لیے فوڈ سیکورٹی کی ضمانت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے آر سی چھوٹے ملازم سے لیکر سینئر سائنسدانوں تک اپنی شاندار کارکردگی کی بناء پر عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ اس موقع پر ایپارک کے چئیرمین رانا مقصود احمد نے کہا کہ زرعی ماہرین اور ایمپلائز لازم و ملزوم ہیں اور ہم اپنے اتحاد و اتفاق سے کامیابیاں حاصل کرینگے ۔

چوہدری محمد اسلم ایسو سی ایشن کے سینئر ممبر نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے اور انتظامیہ پیش کردہ مطالبات کو مانتے ہوئے احکامات جاری کرے۔ اس موقع پر محمد تاج کیانی، چوہدری محمد خورشید، راوء شاہجہان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :