پی سی بی نے کوچنگ کی آفر کی تو انکار نہیں کروں گا، سر ویوین رچرڈ
پیر 15 فروری 2016 19:38
شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15فروری- 2016ء) ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز ویوین رچرڈ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں گرین شرٹس کی کوچنگ کا موقع دیا تو وہ قلیل مدت کے لیے اپنی خدمات ضرور پیش کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کی سرپرستی کرنے والے ماضی کے لیجنڈری بلے باز سر ویوین رچرڈ ان دنوں شارجہ میں موجود ہیں اور اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مفید مشورے بھی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے ۔
ایک انٹرویو میں ویوین رچرڈ کا کہنا تھا کہ اگر پی سی بی کی جانب سے انہیں ٹیم کی کوچنگ کا موقع دیا گیا تو وہ انکارنہیں کریں گے اور تھوڑے عرصے کے لیے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے خدمات پیش کریں گے تاہم پاکستان کے پاس اس وقت مایہ ناز فاسٹ بولر وقار یونس موجود ہیں جو بہترین خدمات پیش کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
سرویوین رچرڈ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں عالمی کرکٹ کا نہ ہونا افسوسناک ہے، پاکستان نے دنیا کو بہترین کھلاڑی فراہم کیے لیکن عالمی کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ تکلیف دہ ہے تاہم انہیں امید ہے کہ پاکستان کرکٹ میں بہتری آئے گی جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیارہے ۔
ماضی کی یادروں کو کریدتے ہوئے ویوین رچرڈ کا کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ پر جب ویسٹ انڈیز کا راج تھا اس وقت ہمیں عمران خان کی قیادت میں صرف پاکستان کی ٹیم ہی مشکلات سے دوچار کرتی تھی جب کہ اس زمانے میں مضبوط ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف 3 میچز پر مشتمل سیریز کو ڈرا کرنا بڑی بات تھی ، گرین شرٹس کے پاس جاوید میانداد جیسے کھلاڑی بھی تھے جو اپنے جسم سے قومی پرچم لپیٹ لیتے تھے ۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز سر ویوین رچرڈ نے 121 ٹیسٹ اور187 ایک روزہ میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 50.23 کی اوسط سے ٹیسٹ اور 47 کی اوسط سے ون ڈے رنز بنائے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.