ملکی مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ترسیلات اور ٹیکس سسٹم پر توجہ دی جائے، میاں زاہد حسین
پیر 15 فروری 2016 19:58
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملکی مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ترسیلات اور ٹیکس سسٹم پر توجہ دی جائے تاکہ ملک چلانے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کیلئے قرضوں کا سہارا نہ لینا پڑے۔ اس کیلئے اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کو فعال و با اختیار بنایا جائے۔
پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر ضروری ٹیکس مراعات کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔(جاری ہے)
گزشتہ 38سال میں ٹیکس مراعات سے ملک کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ کم از کم ایک سو کھرب روپے ہے۔ ٹیکس استثنیء ختم کرنے، زرعی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے اور ٹیکس ریفارمز کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے سے حکومت کی آمدنی میں کم از کم ڈیڑھ کھرب روپے کا اضافہ ہو گا جبکہ غیر فعال اداروں سے جان چھڑانے کی صورت میں یہ آمدنی دو کھرب روپے سے بڑھ جائے گی ۔
حکومت بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو یہ آمدنی دکھانے کا پابند بنائے اور چھپانے پر ملک میں موجود اتنی ہی مالیت کے اثاثے ضبط کرنے کیلئے قانون سازی کرے جس میں مقامی سطح پر ٹیکس چوری کی سزا بڑھا دی جائے تو حکومت کو کسی اندرونی یا بیرونی ذریعے سے قرض لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.