انٹر نیشنل اےئرپورٹ کی تعمیرسے معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی،پاکستان میں مقیم آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 20:12

انٹر نیشنل اےئرپورٹ کی تعمیرسے معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی،پاکستان ..

سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) پاکستان میں مقیم آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پرائیویٹ سیکٹر میں انٹر نیشنل اےئرپورٹ تعمیر کے جو تاریخ ساز کارنامہ سرانجام دیا ہے اس کے انتہائی دور رس نتائج برآمد ہو نگے اس سے علاقے کی معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور مستقبل میں یہ ائیرپورٹ ریجنل حب ثابت ہوگا۔

سیالکوٹ انٹر نیشنل اےئرپورٹ کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جان کر دلی خوشی ہوئی ہے کہ اس اےئر پورٹ میں انکے ملک کے بنائے ہوئے آلات اور مشینری بھی لگائی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ اس اےئرپورٹ کو کامیاب بنانے کے لیے وہ اپنے ملک کے سرمایہ کاروں اور معیاری آلات اور مشینری بنانے والے ادروں سے بات کریں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چےئرمین ملک محمد اشرف اعوان نے اےئرپورٹ کا دورہ کرنے اور اس منصوبے کو سرہانے پر ہائی کمشنر محترمہ مارگریٹ ایڈمسن کا شکریہ ادا کیا۔

اور انہیں سیال کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔ قبل ازیں چیف اپریٹنگ آفیسر بریگیڈئیر (ر) محمداحتشام عامر نے ائیرپورٹ کے بارے میں تفصیل سے انہیں آگاہ کیا۔ ہائی کمشنر محترمہ مارگریٹ ایڈمسن نے ائیرپورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مسافروں کو دی گئی سہلولتوں کے معیار کو سر اہا۔

متعلقہ عنوان :