پاکستان کو آئی سی سی کی جانب سے وارننگ دئیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں‘ نجم سیٹھی
آئی سی سی کو بتا دیاہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حکومت کو لکھے گئے خط کے جواب کے منتظر ہیں‘چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی
پیر 15 فروری 2016 20:28
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے حوالے سے وارننگ دئیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان ٹیم کی شرکت کے حوالے سے ہم سے پوچھا ہے جس کے جواب میں واضح کیا جا چکا ہے کہ عالمی ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے حکومت کو خط لکھا ہوا اور بورڈ اس کے جواب کا منتظر ہے۔
ایک برطانوی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا آئی سی سی نے اپنے بیان میں پاکستان کے بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں سکیورٹی خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بھارت بورڈ کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔(جاری ہے)
خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے وارننگ دی کہ اگر پاکستان نے بھارت میں نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ پیش نہ کی تو اسے سخت قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
گزشتہ دنوں پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت پاکستان سکیورٹی خدشات کے سبب ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی کلیئرنس نہیں دیتی تو ہم آئی سی سی سے پاکستان کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میچز نیوٹرل مقام پر کرانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس خبر کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کو کسی بھی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان ٹیم کی شرکت کے حوالے سے آئی سی سی نے ہم سے پوچھا ہے جس کے جواب میں واضح کیا جا چکا ہے کہ عالمی ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے حکومت کو خط لکھا ہوا اور بورڈ اس کے جواب کا منتظر ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی، نہ آئی سی سی نے ہم سے زیادہ پوچھا ہے اور نہ ہم نے کوئی رابطہ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.