وہاب ریاض جب اچھی فارم میں آ جائیں تو ان کا غصہ بھی بڑھ جاتا ہے: بہن

muhammad ali محمد علی پیر 15 فروری 2016 20:38

وہاب ریاض جب اچھی فارم میں آ جائیں تو ان کا غصہ بھی بڑھ جاتا ہے: بہن

شارجہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) وہاب ریاض کی بہن کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی جب اچھی فارم میں ہوتے ہیں تو وہ غصے میں جلد آ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں گزشتہ روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد سے شروع ہونے والی بحث تاحال جاری ہے۔ اب اس حوالے سے وہاب ریاض کی ہمشیرہ کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ وہاب ریاض کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی جب اچھی فارم میں آ جاتے ہیں تو ان کو غصہ بھی زیادہ آنے لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :