فواد خان ، سدھارتھ ملہوترا نے 'کپور اینڈ سنز' کے سیٹ پر کرکٹ کھیلی

پیر 15 فروری 2016 20:43

فواد خان ، سدھارتھ ملہوترا نے 'کپور اینڈ سنز' کے سیٹ پر کرکٹ کھیلی

نیو دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15فروری- 2016ء) کرکٹ کے مداح صرف ہم اور آپ نہیں بلکہ شوبز اداکار بھی ہیں، پاکستانی اداکار فواد خان اور سدھارتھ ملہوترا ایک ویڈیو میں اپنی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی مکمل ٹیم کے ساتھ کرکٹ کھیلتے نظر آئے ۔

(جاری ہے)

’کپور اینڈ سنز‘ کی کچھ شوٹنگ کونور میں کی گئی جہاں فواد خان اور سدھارتھ ملہوترا کے پاس اپنے فارغ وقت میں کرنے کو بہت کچھ تھا، یہی وجہ ہے کہ اس دوران انہوں نے کرکٹ کھیلنے کا انتخاب کیا .

جب کہ سدھارتھ کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ فلم کی ٹیم نے کام سے زیادہ اس دوران کرکٹ ہی کھیلی . ہم سب ہی جانتے ہیں کہ بات جب کرکٹ کی ہو تو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک جنگ چھڑ جاتی ہے لیکن اس ویڈیو میں سب نہایت خوش اخلاقی کیساتھ یہ کھیل کھیلتے نظر آئے ۔ ویڈیو میں فواد نے سدھارتھ کو ’روتو‘ کہہ کر بلایا جبکہ سدھارتھ نے فواد کا کرکٹ کو اتنے جارحانہ انداز میں کھیلنے پر مذاق اڑایا .

متعلقہ عنوان :