Live Updates

قومی اسمبلی میں سانحہ کوٹلی کی بازگشت ، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان عام انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی سے پارلیمنٹ میں گرما گرمی اور سیاسی حدت پیدا ہوگئی

پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ارکان کا نکیال میں سیاسی کارکن کی ہلاکت پر شدید احتجاج، وفاقی وزیر پرویز رشید کے خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی، پی پی ارکان کے لاٹھی گولی کی سرکار ، گلو بٹوں کی سرکار، دہشت گردی کی سرکار نہیں چلے گی کے نعرے

پیر 15 فروری 2016 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں سانحہ کوٹلی نکیال کی بازگشت ، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان عام انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی نے پارلیمنٹ میں گرما گرمی اور سیاسی حدت پیدا کر دی، پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ارکان کا نکیال میں سیاسی کارکن کی ہلاکت پر شدید احتجاج، وفاقی وزیر پرویز رشید کے خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی ، شازیہ مری، عمران ظفر لغاری اور اعجاز جاکھرانی ، لاٹھی گولی کی سرکار ، گلو بٹوں کی سرکار، دہشت گردی کی سرکار نہیں چلے گی، اپوزیشن کی نعرے بازی اور ہلڑ بازی اسلام آباد میں پانی کی کمی بارے توجہ دلاؤ نوٹس کے دوران بھی جاری رہی۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کے جواب کے دوران جھوٹے جھوٹے کے نعرے لگائے گئے، وزیر اطلاعات کی تقریر کے دوران جب پی پی پی ارکان نے نعرے بازی کی تو انہوں نے اپنی آواز بلند کرائی اور جذباتی ہو گئے، اپوزیشن ارکان نے اس دوران سپیکر کی جانب سے خاموشی اختیار کرنے کی ہدایات بھی سنی ان سنی کر دیں، بالآخر سپیکر نے اعجاز جاکھرانی کو توجہ دلاؤ کے بعد بات کرنے کی یقین دہانی کرائی تو اپوزیشن ارکان خاموش ہوئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات