کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاہد آفریدی کی شاندار کارگردگی، برطانوی کمنٹیٹر ایلن کا بوم بوم کو اردو زبان میں خراج تحسین

muhammad ali محمد علی پیر 15 فروری 2016 22:23

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاہد آفریدی کی شاندار کارگردگی، برطانوی کمنٹیٹر ..

شارجہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاہد آفریدی کی شاندار کارگردگی پر برطانوی کمنٹیٹر ایلن نے بوم بوم کو اردو زبان میں خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں گزشتہ روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں شاہد آفریدی کی جانب سے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کی اسی شاندار کارگردگی کے باعث پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی شکست دینے میں کامیاب رہی۔ اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کے میچز میں کنٹری کے فرائض انجام دے رہے معروف برطانوی کمنٹیٹر ایلن نے اردو زبان میں خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا۔ ایلن نے اردو زبان میں شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ" شاہد آفریدی آج تمہاری کارگردگی بہت اچھی ہے"۔ ایلن کی جانب سے ان الفاظ کو سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔