فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 18 فیصد اضافے کے بعد رواں مالی سال کے دوران 1664 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کر لئے ، ٹیکس محصولات گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں حاصل ہونے والے 1404 ارب روپے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں،
ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر محمد اقبال نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 فروری۔2016ء“ سے گفتگو
پیر 15 فروری 2016 22:37
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 18 فیصد اضافے کے بعد رواں مالی سال کے دوران 1664 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کر لئے۔ 15 فروری 2016ء تک حاصل ہونے والے ٹیکس محصولات گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں حاصل ہونے والے 1404 ارب روپے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔ ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔
15 فروری۔2016ء کو بتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکس وصولی میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور رواں ماہ پہلے 15 دنوں کے دوران 17 فیصد زائد ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصہ میں 78.6 ارب روپے جمع کئے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں 66.9 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر نے 3 لاکھ نادہندگان کو نوٹس جاری کئے ہیں جبکہ اس وقت ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 10 لاکھ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.