مذاکرات کے حوالے سے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے ، بھارت روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کر مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کرے ، ایک ارب لوگوں کی بہتری کی جانب توجہ دی جائے ، کوٹلی واقعہ آزادکشمیر حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، حکومت آزادکشمیر کو ایسے حالات میں پارٹی بننے کے بجائے فائر بریگیڈکاکام کرنا چاہیے تھا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
پیر 15 فروری 2016 22:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے ، بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کرکے اور 1ارب لوگوں کی بہتری کی جانب توجہ دے، کوٹلی آزادکشمیر میں تصادم کے بعد ہلاکت کے واقعہ میں آزادکشمیر حکومت کی نااہلی ثابت ہوئی ہے، حکومت آزادکشمیر کو ایسے حالات میں پارٹی بننے کے بجائے فائربریگیڈکاکام کرنا چاہیے تھا۔
پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کوٹلی آزاد کشمیر کے واقعہ میں آزاد کشمیر حکومت کی نااہلی ثابت ہوئی ہے حکومت ایک چھوٹے واقع کو سنبھال نہیں سکی۔(جاری ہے)
تمام سیاسی پارٹیوں کو مثبت کردار اداکرناچاہیے، وزیر اعظم آزادکشمیر کو بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کریں ۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ہٹ دھرمی چھوڑکر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی جانب توجہ دینی چاہیے اور ایک ارب لوگوں کی بہتری کے بارے میں سوچنا چاہیے ، مذاکرات کے حوالے سے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے ، آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے حالات میں فائر بریگیڈکا کام کرنا چاہیے ، حکومت نے آنسو گیس اور پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے ہلاکت ہوئی ، آزاد حکومت نے جلتی پر تیل ڈالا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.