اسلام آباد میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات، آزاد منتخب چیئرمین یونین کونسل جمیل کھوکھر اصل شناختی کارڈ نہ ہونے اور عتیق خٹک بیرون ملک ہونے کے باعث اپنا ووٹ کاسٹ نہ کرسکے

پیر 15 فروری 2016 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات میں2منتخب چیئر مین ووٹ نہ ڈال سکے،آزاد منتخب ہونیوالے چیئر مین یونین کونسل جمیل کھوکھر کو اصلی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ نہ ڈالنے دیا گیا جبکہ چیئر مین عتیق خٹک بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اپنا حق رائے دہی استعمال نا کر سکے،ووٹ نہ ڈالنے والے دونوں چیئر مینوں نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دینا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تاریخ کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب کیلئے اسلام آباد کے 77یونین کونسلز کے چیئر مینوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا۔ مگر کل رجسٹرڈ77ووٹوں میں سے75ووٹ پول ہوئے جبکہ یونین کونسل 23سے منتخب ہونیوالے آزاد چیئر مین جمیل کھوکھر کو اصلی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ پول نہ کر نے دیا گیا ،جبکہ یونین کونسل 32سے منتخب ہونیوالے عتیق خٹک بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اپنا حق رائے دہی استعمال نا کر سکے،ذرائع کے مطابق ووٹ نا ڈالنے وا لے دونوں چیئر مینوں نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دینا تھا۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :