وہاب ریاض کیساتھ اگلے میچ میں ہاتھ ملا لوں گا: احمد شہزاد

muhammad ali محمد علی پیر 15 فروری 2016 23:31

وہاب ریاض کیساتھ اگلے میچ میں ہاتھ ملا لوں گا: احمد شہزاد

شارجہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کیساتھ اگلے میچ میں ہاتھ ملا لوں گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والے میچ میں وہاب ریاض کیساتھ ہونے والے جھگڑے کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران نوک جھوک ہو جاتی ہے، معاملے کو زیادہ بڑھانا نہیں چاہیے۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض میرے ٹیم میٹ ہیں اور اچھے دوست ہیں۔ ان سے اگلے میچ میں ہاتھ ملا کر معاملہ ختم کر دوں گا۔

متعلقہ عنوان :