پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری معاہدہ خوش آئند ہے ، معاہدے سے خطے میں خوشحالی اور استحکام کو فروغ حاصل ہو گا ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکی ایرانی سفیرسے ملاقات میں گفتگو
منگل 16 فروری 2016 00:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدنے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری معاہدہ خوش آئند ہے ، معاہدے سے خطے میں خوشحالی اور استحکام کو فروغ حاصل ہو گا ۔ وہ پیرکو یہاں پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔
ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ بجلی ، گیس کی درآمد سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کا خاتمہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے ۔ سینیٹر پرویز رشید نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے خطے میں خوشحالی اور استحکام کو فروغ ملے گا اور معاہدے سے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کی نئی راہیں کھولیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.