پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم رئیس کی پہلی جھلک سامنےآ گئی

muhammad ali محمد علی منگل 16 فروری 2016 02:08

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم رئیس کی پہلی جھلک سامنےآ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 فروری۔2016ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم رئیس کی پہلی جھلک سامنےآ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمراہ اپنی پہلی بھارتی فلم میں کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فلم رواں سال ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ اب اس حوالے سے ماہرہ خان کی فلم رئیس میں پہلی جھلک سامنے آ گئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ماہرہ خان کی لی گئی تصاویر ایک بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :