یورپی یونین ٹوٹنے کا خدشہ‘برطانیہ کے ساتھ مذکرات کا سلسلہ ختم ہونے کا خطرہ موجود ہے:صدریورپی کونسل
میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 09:44
لندن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء) یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین میں اصلاحات کے مطالبے پر ہونے والے مذاکرات ’انتہائی نازک مرحلے‘ میں ہیں اور ان کے مطابق یورپی یونین کے تقسیم ہونے کا ’خطرہ موجود ہے۔ڈونلڈ ٹسک جو کہ ان مذاکرات کی نگرانی کر رہے ہیں نے یورپی رہنماو ں سے درخواست کی ہے کہ اس صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹا جائے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون برطانیہ میں ریفرنڈم سے قبل رواں ہفتے ہونے والے یورپی یونین کے اہم اجلاس میں کوئی معاہدے ہونے کے منتظر ہیں۔اس سے قبل ڈیوڈ کیمرون نے دباو کی وجہ سے کیبنٹ میٹنگ کو یورپی یونین کے اجلاس تک صرف اس لیے روک دیا کہ اگر کوئی معاہدہ طے پا جا تا ہے۔(جاری ہے)
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون فرانس کے صدر فرانسوا اولاند سے بھی ملاقات کریں گے۔
جمعرات سے شروع ہونے والے یورپی یونین کے رہنماو ں کے دو روزہ اجلاس سے قبل ڈونلڈ ٹسک اس وقت یورپی ممالک کے دورے پر ہیں۔رومانیہ اور فرانس کے صدور سے ملاقاتوں کے بعد بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ 28 ممالک کے اتحاد میں برطانیہ کے مستقبل پر ہونے والے مذاکرات مشکل تھے لیکن انتہائی اہم تھے۔ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ یہ نازک لمحہ ہے۔ ہم نے اپنے دلائل سے زیادہ ایک دوسرے کے دلائل سننے شروع کیے ہیں۔یہ فطری بات ہے کہ مذاکرات میں جیسے جیسے ہم ایک اہم لمحے کے قریب ہوتے جاتے ہیں تو پوزیشن سخت ہو جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ختم ہونے کا خطرہ موجود ہے کیونکہ یہ طریقہ کار بہت کمزور ہے۔ لہذا اس سے بہتر انداز میں نمٹنا ہوگا۔ کیونکہ جو ایک بار ٹوٹ جائے اسے جوڑا نہیں جا سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.