چوہوں کی موجودگی کے باعث نجی ائیر لائن کی پرواز منسوخ ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 09:56

چوہوں کی موجودگی کے باعث نجی ائیر لائن کی پرواز منسوخ ہوگئی

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء)چوہوں کی موجودگی کے باعث نجی ائیر لائن کی پرواز منسوخ ہوگئی ‘سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی روانہ ہونا تھی، مسافر بھی طیارے میں بیٹھ چکے تھے کہ چوہوں کی پرواز میں موجودگی پر نجی ائیر لائن حکام نے مسافروں کو طیارے سے نیچے اتار دیا اور متبادل ائیر لائن کے ذریعے روانگی کا عندیہ دیا۔

(جاری ہے)

مسافروں نے پرواز منسوخی پر احتجاج کیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے میں چار سے زائد چوہوں کی موجودگی پر پرواز منسوخ کر کے طیارے کا صفائی اور سپرے کا عمل شروع ہو گیا جبکہ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے تاحال کراچی روانہ نہیں کیا جا سکا۔