پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آج لاہور قلندرز سے ٹکرائی گی

منگل 16 فروری 2016 11:42

پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آج لاہور قلندرز سے ٹکرائی ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں اعصاب شکن مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم لاہور قلندر سے ٹکرائے گی ۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج رات 9 بجے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں میدان سجے گا ۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کی قیادت اظہر علی اور گلیڈی ایٹرز کی سرفراز احمد کریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل میں یہ دوسرا ٹاکرا ہو گا ۔ پہلے میچ میں لاہور نے کوئٹہ کو 63 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی ۔ عمرا کمل نے 93 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی ۔ کرس گیل کی بیٹنگ فارم قلندرز کے لیے تشویش کا باعث ہے ۔ جارح مزاج اوپنر 4 میچز میں 43 رنز ہی جوڑ سکے ہیں ۔