پاکستان سپر لیگ میں بدھ کو دو میچ کھیلے جائینگے

منگل 16 فروری 2016 11:50

پاکستان سپر لیگ میں بدھ کو دو میچ کھیلے جائینگے

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ یو اے ای میں جاری ہیں جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم کی کپتانی شاہد خان آفریدی کر رہے ہیں۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق چار بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق کر رہے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض سرفراز احمد سرانجام دینگے ۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 23فروری کو دبئی میں رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :