جنوبی افریقہ اے اور انگلینڈ الیون کے درمیان وارم اپ میچ بدھ کو کھیلا جائیگا

منگل 16 فروری 2016 11:50

جنوبی افریقہ اے اور انگلینڈ الیون کے درمیان وارم اپ میچ بدھ کو کھیلا ..

کیپ ٹاؤن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ اے اور انگلینڈ الیون کے درمیان وارم اپ میچ بدھ کو پارل میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے پروٹیز کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا جب کہ پروٹیز نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزمیں انگلینڈ کو 3-2 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 19 فروری کو کیپ ٹاؤن اور دوسرا 21 فروری کو جوہانسبرگ کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :