تین پاکستانی خواتین باکسرز نے ساؤتھ ایشین گیمزمیں شرکت کرکے تاریخ رقم کردی

منگل 16 فروری 2016 12:31

تین پاکستانی خواتین باکسرز نے ساؤتھ ایشین گیمزمیں شرکت کرکے تاریخ ..

گوہاٹی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء) تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی تین خاتون باکسرزنےبھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمزمیں شرکت کرکے پاکستان کا نام باکسنگ کے میدان میں پہلی باربین الاقوامی سطح پرپہنچایا ۔ خوش لیم بانو، رخسانہ پروین اورصوفیہ جاوید پاکستان کی جانب سے بھارتی شہر شلونگ میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرتےہوئے شریک ہوئیں ۔

(جاری ہے)

صوفیہ جاوید 75 کلو گرام وزن کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ لینے میں کامیاب ہوئیں جب کہ رخسانہ اور خوش لیم کوئی بھی اعزاز اپنے نام کرنے میں ناکام رہیں ۔ خواتین باکسرز کا کہنا ہے کہ ’’پاکستان میں اس قسم کےکھیلوں میں حصہ لینے کے لئے سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا قدامت پسند معاشرہ خواتین کو اس قسم کے کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا ۔ تینوں خواتین باکسرز کی ٹریننگ 2015ء کے ابتدائی دنوں میں نعمان کاظم نامی سابق باکسنگ چیمپئین نے کی ہے اور تینوں باکسراپنی اس کاوش کے پیچھے بھارت کی میری کوم نامی باکسر کو آئیڈیل قراردیتی ہیں جنہوں نے 5 بار ورلڈ چیمپئن شپ اپنے نام کر رکھی ہے ۔