سونم کو کامیابی حاصل کرنی ہے تو لوگو ں کی طرف توجہ دینا بند کر دیں،انیل کپور
منگل 16 فروری 2016 12:38
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء)بالی ووڈ کے اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ میرے لئے کسی چیز میں تبدیلی لانا مشکل ہے، انہوں نے کہامیرے پاس کرنے کے لیے بہت کام ہیں تاہم کسی چیز میں تبدیلی لانا ان کے لیے سب سے زیادہ مشکل کام ہے،میں حقیقی زندگی میں بے حس سادہ اور اپنے کام سے کام رکھنے والے والا انسان ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔
انیل کپور کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پیشے کے حوالے سے کسی چیز کو تخلیق تو کرسکتے ہیں تاہم اس میں تبدیلی لانا ان کے بس سے باہر ہے۔انکا کہنا تھا کہ انہیں اکثر اوقات لگتا ہے کہ وہ اپنے کاموں میں خود سے کوئی تبدیلی نہیں کر پائیں گے پس یہ کام کسی اور شخص کو کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ان کی طرح ان کے بچے بھی پیسے کے لالچ کے بغیر اچھی چیزوں کو تخلیق پر یقین رکھتے ہیں،انیل کپور نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے سے کہہ دیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کرو،انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والے بہت سے نوجوان صرف سستی شہرت اور راتوں رات کامیابی کے لیے تک و دو کرتے نظر آتے ہیں لیکن کچھ وقت گزرنے کے بعد دوبارہ کبھی بڑی سکرین پر نظر نہیں آتے،اپنی بیٹی اداکارہ سونم کپور کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہیں تو لوگوں کی طرف توجہ دینا بند کر دیں۔
۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.