ہر وقت اپنے والد کے فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہونے کا خوف رہتا ہے، سونم کپور

منگل 16 فروری 2016 12:40

ہر وقت اپنے والد کے فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہونے کا خوف رہتا ہے، سونم ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ انھیں ہر وقت اپنے والد کے فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہونے کا خوف رہتا ہے۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ ہروقت اس کوشش میں رہتی ہیں کہ میری وجہ سے ان کے وقار میں کوئی بات نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے بھارتی ٹی وی کو اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ ایک اسٹار کی بیٹی ہونے کے احساس کے باعث وہ انڈسٹری میں ہروقت خوف کا شکار رہتی ہیں وہیں یہ بات انھیں حوصلہ بھی دیتی ہے کہ ان کے والد انیل کپور نے انڈسٹری میں اپنامقام بنانے کے لیے بہت محنت کی اور میں بھی ان کے ہی نقش قدم پر چلتے ہوئے خود کو آگے بڑھا رہی ہوں۔ ۔

متعلقہ عنوان :