جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا ایونٹ میں واپسی کا عندیہ دیدیا

منگل 16 فروری 2016 12:43

جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا ایونٹ میں واپسی کا عندیہ دیدیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا ایونٹ میں واپسی کا عندیہ دیا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام یں جان سینا نے کہا ' جوا : مطلوبہ نتائج کی امید میں خطرناک اقدام، میرے خیال میں یہ وقت جوئے کا ہے اور اگلے دو ہفتے خطرناک ثابت ہونے والے ہیں۔جان سینا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں مگر اس پیغام سے لگتا ہے کہ وہ اپنی صحت کا حوالہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اگلے 2 ہفتوں سے مراد ریسل مینیا کے لیے میڈیکل کلیئرنس حاصل کرنا ہے کیونکہ اس وقت کے بعد امکان ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کسی میچ کو شیڈول نہیں کرے گی۔جان سینا رائل رمبل سے قبل کندھے کی انجری کے باعث ریسلنگ کی دنیا سے دور ہوگئے تھے اور یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ ان کی واپسی 6 سے 9 ماہ سے قبل ممکن نہیں ہوگی۔اس کو دیکھتے ہوئے اپریل میں شیڈول ایونٹ میں ان کی واپسی پرستاروں کے لیے سرپرائز ثابت ہوگی تاہم ان کے کندھے کی سرجری کو دیکھتے ہوئے یہ خطرہ بھی ہے جسے انہوں نے جوا قرار دیا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :