احمد شہزاد سے جھگڑا، وہاب ریاض کا اظہار ندامت

منگل 16 فروری 2016 12:44

احمد شہزاد سے جھگڑا، وہاب ریاض کا اظہار ندامت

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پی ایس ایل کے دوران احمد شہزاد کے ساتھ ہونے والے جھگڑے پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جیت کا جذبہ اور غصہ بعض اوقات آپ سے ایسے کام کروالیتا ہے۔

(جاری ہے)

تمام نوجوان جنہوں نے یہ سب دیکھا ان سے گزارش ہے کہ نہ کبھی ایسا کام کریں اور نہ ہی ایسے واقعات کا اثر قبول کریں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچ کے دوران احمد شہزاد نے چھکا لگایا تو اگلی ہی گیند پر وہاب ریاض نے ان کی وکٹ اڑادی ، جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا اور وہاب ریاض نے احمد شہزاد کو دھکا دیا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کا ایکشن لیا گیا اور وہاب ریاض کو میچ فیس کا 40 فیصد جبکہ احمد شہزاد کو 30 فیصد جرمانہ کردیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :