پی ایف ایف کپ کا تیسرا کوارٹر فائنل (کل) کھیلا جائے گا

منگل 16 فروری 2016 12:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری پی ایف ایف کپ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ نیشنل بنک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان (کل) بدھ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچز 20 فروری کو جبکہ فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔