پاکستانی گلو کار عطا اللہ عیسی خیلوی نے سیاست کےمیدان میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 12:53

پاکستانی گلو کار عطا اللہ عیسی خیلوی نے سیاست کےمیدان میں قدم رکھنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء): موسیقی کے شوقین افراد کو اپنی آواز کا اسیر بنانے والے گلو کار عطا اللہ خان نیازی نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پاکستان بھر میں مقبول گلوکار اب عمران خان کی تحریک انصاف کا حصہ بن کر نیا پاکستان بنائیں گے۔ گلوکار عطا اللہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں میانوالی کے ضلعی صدر کے لئے امیدوار بنیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرائیکی میں گائیکی سے شہرت پانے والے عطاءاللہ نے 1972ء میں ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد انہیں اپنے گانے ”مندری دا تھیوا“ سے شہرت ملی۔ عیسیٰ خیلوی نے اردو، سرائیکی اور پنجابی میں چالیس ہزار سے زائد گانے گائے۔ عطا اللہ نے سب سے زیادہ البمز ریلیز کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور پھر تحریک انصاف کا حصہ بنے اور نئے پاکستان کے گُن گانے لگے۔ عطاءاللہ خان نیازی نے اب تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے اس اعلان نے تحریک انصاف کے کارکنوں اور عیسیٰ خیلوی کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔