پاکستانی نوجوان سائنس کے میدان میں بھی آگے۔۔

کشش ثقل اور نظریہ اضافیت کی تھیوری پر کوئٹہ کے ریسرچر کی تحقیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 13:01

پاکستانی نوجوان سائنس کے میدان میں بھی آگے۔۔

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) : پاکستانی نوجوان اور یہاں تک کہ خواتین نے بھی دنیا بھر میں اکثر ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ حال ہی میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک ریسرچر نے کشش ثقل اور نظریہ اضافیت کی تھیوری پر ریسرچ کی۔

(جاری ہے)

نظریہ اضافیت کی تھیوری کے ریسرچرز میں پاکستانی نژاد نرگس ماول والا بھی شامل ہیں۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ریسرچر عمران اٹلی میں گران ساسو سائنس انسٹی ٹیوٹ میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ عمران کے بھائی عرفان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ریسرچر بھائی عمران پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے اپنے کام کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :