بھارت پر امن ملک ہے عامر خان کا ”میک ان انڈیاویک“میں خصوصی پیغام

منگل 16 فروری 2016 13:05

بھارت پر امن ملک ہے عامر خان کا ”میک ان انڈیاویک“میں خصوصی پیغام

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کرنے کی بنا پر تاحال شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے ہفتے کے روز”میک ان انڈیا ویک“ میں ملکی اور غیر ملکی وی وی آئی پیز کے ساتھ شرکت کی۔بعد از اداکارکو بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بطور خاص بھی مدعو کیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق 50سالہ اداکار نے ”میک ان انڈیا ویک“کی تقریب کے دوران مدعو کی گئی شخصیات کو ملک میں امن و امان کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے تیرھویں صدی میں صوفی دنیشور کی لکھی ہوئی مشہور زمانہ مراٹھی نظم”پسیدن “ بھی سنائی۔انھوں نے بھگوت گیتا کی تعلیمات پر روشنی ڈالنے کے بعد مذکورہ نظم سنائی۔”میک ان انڈیا“ تقریب میں عامر خان سمیت میگا سٹار امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے وزیر اعظم نریندر مودی کی وی وی آئی پی شخصیات کے ساتھ اس خصوصی ملاقات کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے خفیہ رکھا گیا تھا۔