پاکستان سکوائش فیڈریشن نے مختلف بین الاقوامی مقابلوں کی سیکیورٹی کیلئے تیاریاں شروع کردیں

منگل 16 فروری 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن نے مختلف بین الاقوامی مقابلوں کی سیکیورٹی کیلئے تیاریاں شروع کردیں پی ایس اے کے4 بین الاقوامی سکوائش ایونٹس رواں سال پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر الزمان کے مطابق پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے پاکستان کو رواں سال 4 ہزار ڈالر کی میزبانی پاکستان کو دیدی جس کا پہلا ایونٹ مارچ اور اپریل میں کھیلا جائیگا انہوں نے کہاکہ پی ایس اے ایونٹس کیلئے امریکہ، اسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا، مصر، ملائیشیا اور ممالک کے ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہاں پر بین الاقوامی ایونٹ کے انعقاد سے قومی کھلاڑیوں کیلئے سود مند ثابت ہوگا اور ان کی عالمی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

قمر الزمان نے کہا کہ پی ایس اے نے گزشتہ سال پاکستان کودو 25 ہزار ڈالر کی میزبانی دی تھی ان ایونٹس کی کامیابی انعقاد کے بعد پی ایس اے نے رواں سال 4 بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی دیدی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس اے نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان ایونٹس کی کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کو 50 ہزار ڈالر ایونٹ کی میزبانی بھی دیں گے۔ قمرالزمان نے کہا کہ ایونٹس کیلئے فیڈریشن نے تیاریاں شروع کردی ہیں اور یہاں پر تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھر پور سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :