بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد بہت محنت کررہا ہوں جلد ٹیم میں واپس آجاؤنگا سعید اجمل

منگل 16 فروری 2016 13:22

بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد بہت محنت کررہا ہوں  جلد ٹیم میں واپس آجاؤنگا ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء)آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد بہت محنت کررہا ہوں جلد ٹیم میں واپس آجاؤنگا ایک انٹرویو میں سعید اجمل نے کہاکہ بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد بہت محنت کررہا ہوں، جبکہ جلد ٹیم میں واپس آجاؤنگا۔

(جاری ہے)

سعید اجمل نے کہا کہ 24 سال بعد بولنگ ایکشن تبدیل کیا ہے ردھم میں آنے کیلئے وقت لگتا ہے مگر اب آہستہ آہستہ ردھم میں آرہا ہوں فینز جلد ایک نیا سعید اجمل دیکھیں گے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ پر سعید اجمل نے کہا کہ مینجمنٹ کو نوجوان کھلاڑیوں کو بہت اعتماد دینا پڑیگا کیوں کہ بھارت میں زیادہ کراوٴڈ سے کھلاڑی دباوٴ میں آسکتے ہیں۔