پاکستان کوآئی سی سی وارننگ کی خبریں بے بنیاد ہے نجم سیٹھی

منگل 16 فروری 2016 13:24

پاکستان کوآئی سی سی وارننگ کی خبریں بے بنیاد ہے  نجم سیٹھی

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے حوالے سے وارننگ دئیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ۔ایک برطانوی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا آئی سی سی نے اپنے بیان میں پاکستان کے ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سیکیورٹی خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بھارت بورڈ کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے وارننگ دی کہ اگر پاکستان نے ہندوستان میں نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ پیش نہ کی تو اسے سخت قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت پاکستان سیکیورٹی خدشات کے سبب ٹیم کو ہندوستان میں کھیلنے کی کلیئرنس نہیں دیتی تو ہم آئی سی سی سے پاکستان کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچز نیوٹرل مقام پر کرانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کیچیئرمین نجم سیٹھی نے اس خبر کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے پاکستان کو کسی بھی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم کی شرکت کے حوالے سے آئی سی سی نے ہم سے پوچھا ہے جس کے جواب میں واضح کیا جا چکا ہے کہ عالمی ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے حکومت کو خط لکھا ہوا اور بورڈ اس کے جواب کا منتظر ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی، نہ آئی سی سی نے ہم سے زیادہ پوچھا ہے اور نہ ہم نے کوئی رابطہ کیا۔

متعلقہ عنوان :