ٹیکس چوری:برازیل نے فٹبالر نیمار کے5 کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 13:25

ٹیکس چوری:برازیل نے فٹبالر نیمار کے5 کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد ..

برازیل(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء) برازیل نے قومی فٹبال ٹیم کے رکن اور ہسپانوی کلب بارسلونا کے لیے کھیلنے والے فٹبالر نیمار کے تقریباً پانچ کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ان اثاثوں میں ایک لگڑری کشتی، ایک طیارہ اور کئی عمارات شامل ہیں۔برازیلی حکام نے نیمار پر یہ الزام لگایا ہے کہ انھوں نے ٹیکس بچانے کے لیے کئی فرضی کمپنیوں کا استعمال کیا تاہم نیمار اور ان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کوئی دھوکہ دہی نہیں کی۔

برازیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ساو¿ پاو¿لو کی وفاقی عدالت نے اثاثوں کے انجماد کے فیصلے کے خلاف نیمار کی جانب سے دائر کی گئی اپیل گذشتہ ہفتے مسترد کر دی تھی جس کے بعد پیر سے حکام نے اثاثے منجمد کرنے کے لیے وارنٹس کا اجرا شروع کیا۔

(جاری ہے)

برازیل کی وفاقی ٹیکس ایجنسی کے آڈیٹر آئیگارو جونگ مارٹنز نے بتایا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف بھی اپیل کر سکتے ہیں لیکن یہ آگے کی جانب ایک قدم ہے۔

گذشتہ برس نیمار اور ان کے اہلِ خانہ اور ان کے کاروبار پر تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہوا تھا۔استغاثہ کے مطابق یہ رقم 2011 سے 2013 کے دوران بچائی گئی جب نیمار برازیلی کلب سینٹوس کے لیے کھیل رہے تھے۔ٹیکس ایجنسی کے آڈیٹر آئیگارو جونگ مارٹنز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر نیمار واجب الادا رقم ادا کر دیتے ہیں تو ان کے جیل جانے کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :