کوئٹہ :مسلم باغ گرلزکالج کی طالبہ کی خودکشی وزیراعلٰی بلوچستان نے کالج پرنسپل اورکلرک معطل کردیئے گئے‘تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 13:28

کوئٹہ :مسلم باغ گرلزکالج کی طالبہ کی خودکشی وزیراعلٰی بلوچستان نے کالج ..

کوئٹہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء) کوئٹہ میںمسلم باغ گرلزکالج کی طالبہ کی خودکشی کے معاملے پر وزیراعلٰی بلوچستان کی ہدایت پر کالج پرنسپل اورکلرک معطل کردیئے گئے، معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔مسلم باغ گرلز کالج کی طالبہ ثاقبہ کاکڑ نے کالج پرنسپل کی جانب سے داخلہ فارم نہ بھجوانے پر دل برداشتہ ہوکر13ا فروری کو اپنی زندگی کا چراغ خود گل کرلیا تھا۔

وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کالج کے پرنسپل اور کلرک کی معطل کی ہدایت کردی، معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی جو تین سے چار روز میں وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والی ثاقبہ کاکڑ نے پرنسل کے نام ایک شعر بھی لکھا جسے انہوں نے اپنی زندگی کا آخری شعر قرار دیا۔

(جاری ہے)

شعر میں لکھے الفاظ ناصرف ثاقبہ کی بے بسی بیان کررہے ہیں بلکہ اسکی خودکشی کے عزائم بھی واضح کررہے ہیں۔دوسری جانب ثاقبہ کے والد کا کہنا تھا کہ انکی بچی کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ کیا۔حکیم کاکڑ نے کہا کہ کہ وہ خود کئی بار پرنسپل کے پاس گئے اور درخواست کی کہ ثاقبہ کو معاف کردیا جائے لیکن انکی کوئی بات نہیں سنی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ثاقبہ چھ ماہ سے پریشان تھی، اور بالآخر اس نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ عنوان :