پی ایس ایل پا کستان کا ایونٹ ہے ،درست ترجمانی تب ہوگی جب قومی زبان کا استعمال کیا جائیگا‘ شاہد آفریدی

منگل 16 فروری 2016 13:32

پی ایس ایل پا کستان کا ایونٹ ہے ،درست ترجمانی تب ہوگی جب قومی زبان کا ..

شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پشاورزلمی کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کرکٹ شائقین کی دلچسپی کیلئے پاکستان سپر لیگ میں اردو بولنے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

شاید آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ پا کستان کا ہے اس لئے ان کی درست ترجمانی تب ہوگی جب قومی زبان کا استعمال کیا جائے گا ۔سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کے اچھی انگلش بولنے کے باوجود بھی اس نے مطالبہ کیا ہے مجھ سے انٹرویواردو زبان میں لیا جائے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان کا ایونٹ ہے اس لئے اس میں اردو میں بات چیت ہونی چاہیے اس طر ح پی ایس ایل کی درست ترجمانی ہوگی ۔